لاہور(خالدمحمودخالد) لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے برلا تھانہ علاقے میں کھٹکری گاؤں کا رہنے والا بادل بابو اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود بھارت واپس نہیں جانا چاہتا اور وہ مستقل طور پر پاکستان میں رہنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بادل بابو 2024 میں پاکستان میں اپنی سوشل میڈیا گرل فرینڈ ثنا رانی سے ملنے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین جا پہنچا، جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔