• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی عمران خان  ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم مذاکرات کی پیشکش سے پہلے نوازشریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پروگرام میں ایران میں ہونے والے احتجاج پر تہران سے صحافی جون حسین نے بھی گفتگو کی۔تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے گفتگو میں کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ فوری طور پر لیڈر شپ آمنے سامنے بیٹھ جائے اس سے پہلے نیچے کی سطح پر گفتگو ہوتی ہے اور جب تک نوازشریف کی اجازت نہ ہو وزیراعظم کبھی بھی یہ آفر نہیں کرسکتے تھے اور پارٹی کی طرف سے بھی بات آگے نہیں بڑھائی جاسکتی تھی باقی جگہوں پر بھی یہی صورتحال ہے۔
اہم خبریں سے مزید