کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے سے متعلق غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ الزام میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے کے سے متعلق غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ الزام میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم لیاقت محسود کیخلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔