کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے سنی تحریک کے مرکز قادری ہاؤس پر چھاپے کو بلاجواز ،غیر قانونی اور غیر اخلاقی ا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ سنی تحریک کے مرکز قادری ہاؤس کے دورے کے موقع پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کےموقع پرڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں، حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کارکنوں کےکے اسلحہ کو ناجائز قرار دینا اور میڈیا کے ذریعے جھوٹے الزامات لگانا ناقابلِ برداشت ہے۔