کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن سیکٹر 19Aسیون اسٹار بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ برہان ولد طارق جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی بچہ کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حادثہ کا ذمہ دار منی بس کا ڈرائیوربس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، ،پولیس نےبس کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔