• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن بلاک ٹو سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی، پولیس نے خودکشی قرار دے دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن بلاک ٹو سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی، پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک ٹو نجی ریسٹورنٹ کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 56 سالہ ذوالفقار ولد مرتضیٰ شاہ کے نام سے ہوئی ۔ایس ایچ او راشد علی کے مطابق متوفی نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ۔متوفی کے ورثاء کے مطابق متوفی کا تعلق میرپورخاص سے تھا اور وہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھا ۔ متوفی کا اپنا کاروبار تھا ۔انہوں نے بتایا کہ متوفی ڈپریشن کا شکار تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید