• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایڈ کمیٹی کے یومِ تاسیس اور نئے سال کے کیلنڈر و پوسٹر کا اجراء، فاروق ستار کا خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں میڈیکل ایڈ کمیٹی کے یومِ تاسیس اور نئے سال کے کیلنڈر و پوسٹر کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس سے فاروق ستار نے خطاب کیا۔ اس موقع پرسینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ شعبہ تحریک کا وہ مضبوط بازو ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں بلا رنگ و نسل عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اسپتالوں میں بلڈ کیمپس ہوں یا کسی ناگہانی آفت میں امدادی سرگرمیاں، کارکنوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے خدمتِ خلق کے جذبے کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں عوام کے دلوں تک لے جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید