• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرشد اسپتال میں ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مرشد اسپتال میں ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی جس سےوہ شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹائون میں واقع مرشد اسپتال کے واش روم میں ایک شخص نے پراسرار طور پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی ہونے والا شخص 85 فیصد تک جھلسا ہے ، ڈاکٹروں کی جانب سے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ، زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ مواچھ گوٹھ کا رہائشی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید