• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCB نے T20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست ICC کو بھیج دی

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوادی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل ہے لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔محمد رضوان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں شاداب خان کا نام شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پی سی بی نے نام آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے تک ناموں میں تبدیلی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کر سکتا ہے۔ اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے گئے ہیں۔ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید