اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے ٹیکس سے متعلق مقدمات کی طویل قانونی چارہ جوئی نہ صرف مالیاتی جگہ کو محدود کرتی ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی استحکام کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، انہوںنے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، جس میں سٹریٹجک اصلاحات پر غور و خوض، ٹیکس تنازعات نمٹانے کیلئے مستقل ادارہ جاتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد اعلی اثر والے ٹیکس قانونی چارہ جوئی کو تیزی سے نمٹانا ہے جس کے قومی معیشت پر اہم اثرات ہیں۔