وینزویلا تیل صنعت، دنیا کے سب سے بڑے ذخائر، مگر تباہ حال انفرااسٹرکچر،امریکا کبھی وینزویلا کا سب سے بڑا خریدار تھا، مگر پابندیوں کے بعد برآمدات چین کی طرف منتقل ہوگئیں
کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا تیل صنعت، دنیا کے سب سے بڑے ذخائر، مگر تباہ حال انفرااسٹرکچر، بدانتظامی، ناکافی سرمایہ کاری اور امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی پیداوار انتہائی کم سطح پر آچکی. امریکا کبھی وینزویلا کا سب سے بڑا خریدار تھا، مگر پابندیوں کے بعد برآمدات چین کی طرف منتقل ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں، جو عالمی ذخائر کا تقریباً 17 فیصد بنتے ہیں، لیکن بدانتظامی، ناکافی سرمایہ کاری اور امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی پیداوار انتہائی کم سطح پر آ چکی ہے۔ فرانس 24 کے مطابق ایک وقت میں روزانہ 35 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والا ملک اب بمشکل 11 لاکھ بیرل یومیہ تک محدود ہے، جبکہ زیادہ تر تیل بھاری نوعیت کا ہے جس کی پیداوار مہنگی پڑتی ہے۔