• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی گورننس خامیوں کی نشاندہی، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (رانا غلام قادر) آئی ایم ایف کی جانب سےگورننس کی خامیوں کی نشاندہی کے بعد اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمزکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ 15رکنی کمیٹی کےچیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔کمیٹی کاقیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کاحصہ ہے۔ کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون، سیکریٹری منصوبہ بندی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ارکان کا حصہ ہیں۔ کمیٹی میں سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی ارکان کاحصہ ہیں۔ ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمیٹی کےلئےسیکریٹری کےفرائض انجام دیں گے۔ وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ نومبر2025 میں جاری کی گئی تھی جس میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ گورننس میں بہتری سے پاکستان کافی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے، گورننس اصلاحات کےپیکج پرعمل درآمد سےپاکستان جی ڈی پی میں پانچ سےساڑھےچھ فیصد کےدرمیان اضافہ کرسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید