• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر خوفناک تباہی سے بچ گیا، بلدیہ میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد بر آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر خوف ناک تباہی سے بچ گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا،ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کراچی میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، گاڑی سے چلنے والے دیسی ساختہ بم اور دھماکہ خیز مواد کے ایک بڑے ذخیرے کو بحفاظت بے اثر کر دیا ، ڈسپوزل ٹیم نے تقریباً 2000 کلو گرام بارود سے بھرے ایک منی ٹرک کو ناکارہ بنا دیا جس میں 60 دھماکہ خیز مواد سے بھرے پلاسٹک کے ڈرم اور پانچ دھاتی گیس سلنڈر شامل تھے، گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد کی چھ بوریاں بھی شامل جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 40 کلو گرام تھا جو قریبی کمپاؤنڈ میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید