• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی امداد لینے والے تارکین وطن کی فہرست، پاکستان و بنگلہ دیش شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی امریکا میں فلاحی امداد لینے والے تارکینِ وطن ممالک کی فہرست، پاکستان و بنگلہ دیش شامل، بھارت شامل نہیں، بنگلہ دیشی نژاد تارکینِ وطن کے 54.8فیصد، پاکستانیوں کے 40.2فیصد گھرانے امداد لیتے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ٹروتھ سوشل پر “امیگرنٹ ویلفیئر رِسیپیئنٹ ریٹس بائے کنٹری آف اوریجن” کے عنوان سے ایک فہرست شیئر کی، جس میں تقریباً 120ممالک اور خطّوں کے وہ تارکینِ وطن شامل ہیں جو امریکا میں سرکاری فلاحی امداد حاصل کرتے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں مگر بھارت شامل نہیں۔ فہرست کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد تارکینِ وطن کے 54.8فیصد، پاکستانیوں کے 40.2فیصد، نیپالیوں کے 34.8 فیصد اور چینیوں کے 32.9 فیصد گھرانے امداد لیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید