کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وینز ویلا میں مقیم پاکستانیوں شہریوں کے سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔بحران کے حل کیلئے عالمی قانون کی پاسداری ناگریز ہے ۔پاکستان وینز ویلا کے عوام کی فلاح وبہبود کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔پاکستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔