لاہور (نیوزرپورٹر) سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آ سکتا ہے، اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔