کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا کے “وائسرائے”، مارکو روبیو نے سب سے مشکل ترین کردار سنبھال لیا۔ غیر معمولی اور انتہائی پیچیدہ ذمہ داریوں میں ملک کا استحکام، توانائی وسائل، انتخابات، پابندیاں اور سیکورٹی امور شامل ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے ہٹائے جانے کے بعد غیر معمولی اور انتہائی پیچیدہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس میں ملک کے استحکام، توانائی کے وسائل، انتخابات، پابندیاں اور سیکیورٹی کے امور شامل ہیں۔