تہران( نیوز ڈیسک)ایران میں مہنگائی کے خلاف تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے 40شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ اتوار کے روز مظاہروں میں4افراد جاں بحق ہوئے، سرکاری رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12افراد جاں بحق ہوئے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مرنے والوں کی تعداد16بتا رہی ہیں،ایرانی پولیس چیف احمد رضا رادان نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ دو دنوں میں احتجاج کی قیادت کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر سرگرم کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق صرف تہران میں 40افراد کو ’جعلی پوسٹس‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔سب سے شدید جھڑپیں ایران کے مغربی علاقوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔