• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تیل کی خرید جاری رہی تو مزید ٹیرف، ٹرمپ کی پھر بھارت کو دھمکی

واشنگٹن (جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے پھربھارت کو دھمکی دی ہے کہ روسی تیل کی خرید جاری رہی تو مزید ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے انڈیا پر دباؤ مزید بڑھا تے ہوئے کہا کہ بہت تیزی سے ٹیرف بڑھانے کی صلاحیت ہے ۔ سینیٹر لندسے نے 500فیصد ٹیرف کی تجویز دیدی، بھارتی منڈیوں میں منفی ردِعمل، آئی ٹی شیئرز نمایاں حد تک گر گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت روسی تیل کی خریداری کم نہ کرے تو امریکہ اس پر مزید ٹیرف عائد کر سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید