• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ کے بیشتر فیصلے امیروں کے حق میں، تحقیق میں انکشاف

واشنگٹن(جنگ نیوز)تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کےبیشتر فیصلے امیروں کے حق میں ہوتے ہیں، ریپبلکن ججوں نے 70فیصد مقدمات میں امیروں کے حق میں ووٹ دیا، جو 1953میں 45فیصد تھا، فیصلوں کا معاشی وسماجی عدم مساوات پر اثر، ماہرین نے مقدمات کے مالی اثرات کی بنیاد پر تجزیہ کیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ییل اور کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین اقتصادیات کی نئی تحقیق کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے ریپبلکن نامزد کردہ ججوں نے 2022 میں 70 فیصد مقدمات میں امیروں کے حق میں ووٹ دیا، جو 1953 میں 45 فیصد تھا۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ عدالت نے غریب اور امیر کے درمیان مقدمات میں واضح قطبی رجحان اختیار کر لیا ہے اور ججوں کے فیصلے اب زیادہ تر پارٹی کے مالی حیثیت کے مطابق ہوتے ہیں۔ تحقیق میں 1953 سے 2022 تک اقتصادی مقدمات کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ملازمین اور مالکان، صارفین اور کمپنیوں، یا کاروبار اور حکومت کے درمیان تنازعات شامل تھے۔ تحقیقی ٹیم نے مقدمات کو اس بنیاد پر کوڈ کیا کہ فیصلہ کس کے حق میں وسائل منتقل کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید