• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 98 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں یوم پیدائش حوالے سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں تقریب ہوئی ،جس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سید احمد مجتبی گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، خالد حنیف لودھی، راو ساجد علی، حنیف مقدم، سلیم راجا،سلیم شہزاد، سلیم الرحمان مئیو، خواجہ عمران، چوہدری یاسین، میاں منظور قادری و ساجد خان بلوچ، ملک ندیم اختر، عابدہ بخاری، نشید عارف گوندل، ملک اسد، رانا ذوالفقار المعروف رانا کے ٹی جی، ہاشم خان بابر، عابدہ بخاری، میاں عظیم سعید، اللہ بخش بھٹہ، حاجی خلیل راں،ذوالفقار بھٹہ، عرفان انصاری، پروفیسر طارق قادری، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا، علی مشتاق بلوچ، شبیر علوی، شبیر قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ جنوری کو جب ہم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یومِ پیدائش مناتے ہیں تو محض ایک سیاستدان کی یاد نہیں مناتے بلکہ اس شعور کا جشن مناتے ہیں، جس نے پاکستان کے غریب، ہارے اور کچلے ہوئے طبقے کو زبان عطا کی۔ تقریب میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ملتان سے مزید