• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ کے لیے کسی بھی کیٹیگری میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے گھریلو اور دیگر صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وزیر پٹرولیم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں اس فیصلے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاگردشی قرضے کے بہاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا بارہواں اجلاس چیئرمین سید مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں گیس اور ایل این جی کے شعبے سے متعلق اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی اضافی ایل این جی کارگو کو بین الاقوامی منڈی میں منتقل کرنے کے حوالے سے قطر کے ساتھ کامیاب مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ تمام معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایک قابلِ اعتماد اور قیمتی سپلائر رہا ہے جس نے ایسے وقت میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں جب کئی عالمی سپلائرز وعدوں کی پاسداری نہ کر سکے۔

اہم خبریں سے مزید