راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک پر ٹرائل کے حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی عمران خان کے وکلاء کو فراہم کرتے ہوئے غیر حاضر چالیس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی، دوران سماعت وکلا نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں اپنے موکل سے ملاقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مقدمات سے متعلق سابق چیئرمین سے ضروری ہدایات لینی ہیں جب تک ہمیں سابق چیئرمین تک رسائی نہیں ملتی ہم عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت کی وجہ سے عدالتی تحویل میں نہیں وہ ایک مقدمہ میں اسلام آباد کی عدالت سے سزا یافتہ ہیں لہٰذا وکلاء صفائی ان سے ملاقات کیلئے متعلقہ فورم یعنی جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔