کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی تنقید کے باوجوداسرائیلی وزیرِ خارجہ کا صومالی لینڈ کادورہ، گیدون سار کی متنازع علاقےکے خود ساختہ صدر عبد الرحمان سے ملاقات ،مشترکہ نیوز کانفرنس، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سارصومالیہ کے علیحدہ علاقے صومالی لینڈ پہنچ گئے ہیں، تقریباً دو ہفتے قبل تل ابیب نے اس خطے کو رسمی طور پر تسلیم کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہوئی۔ سارا نے صومالی لینڈ کے خود ساختہ صدر عبد الرحمان محمد عبد اللہ سے ملاقات کی اور مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ملاقات کے دوران تعلقات بہتر بنانے اور سفارتی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ خبر کے مطابق سار نے صدر اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ہرجیسہ میں ملاقات کی اور انہوں نے اس موقع پر باتیں بھی کیں جن میں مستقبل میں سفارت خانے کھولنے اور سفیروں کے تعینات کرنے کے وعدے شامل تھے۔