• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند، اسلام آباد، پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر 6 پروازوں کی متبادل لینڈنگ، 114 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شدید دھند موسمی خرابی کے باعث اسلام آباد اور پشاور کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر ہوا جہاں کی 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ ملک بھر کی 114 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ دبئی کراچی سے اسلام اباد پہنچی 3 پروازوں کو لاہور اور کراچی منتقل کیا گیا۔ اسی طرح شارجہ ابوظہبی اور دبئی سے پشاور پہنچی تین پروازوں کو لاہور کراچی اور اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 26، کراچی اسلام اباد کی 10 پروازوں میں 1سے 12گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید