• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل میں شادی بیاہ کے گیتوں نے ناظرین کے دل جیت لئے

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )پاکستان آئیڈل میں شادی بیاہ کے گیتوں نے ناظرین کے دل جیت لئے ، نئی نسل کے گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس، جج بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے، شادیوں کے سیزن میں شادی بیاہ کے گیتوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، دل چھو لینے والے گیتوں کی بارش، پاکستان آئیڈل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کل شادیوں کا موسم ہےاور ان دنوں شادی بیاہ کے گیتوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ موسیقی کے سب سے بڑے پروگرام ’’پاکستان آئیڈل‘‘ میں شامل شادی بیاہ کے گیتوں نے ناظرین اور سامعین کے دِل جیت لئے،نئی نسل کے گلوکاروں نے ججز کی آنکھیں نم کردیں، وہ آنسوؤں سے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ ان دل چھولینے والوں گیتوں کی بارش میں استاد راحت فتح علی اور بلال مقصود نے اپنی بیٹیاں رخصت کیں۔ گلوکار زین بلوچ، میرب،حرا قیصر، طرب نفیس،فریال امبر،ماہم طاہر،منعم اور سامع گوہر کی آوازوں نے سدا بہار گیتوں کا نیا انداز دیا۔پاکستان آئیڈل میں کبھی صُوفیانہ گائیکی کا جادو سرچڑھ کر بولتا ہے، تو کبھی رومانس بھرے فلمی گیت، فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی یادیں تازہ کر دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید