اسلام آباد (کامرس رپورٹر)پاکستان میں چینی پر دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،مثلاََصرف سیلز ٹیکس 18 فیصد ہے جبکہ بھارت میں 5 فیصد ، تھائی لینڈ میں 7 فیصد اور چین میں 13 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔شوگر انڈسٹری کی چینی بنانے کی لاگت پہلے ہی بہت بڑھ گئی ہے۔ جبکہ چینی کی قیمتیں اسکی لاگت سے کافی زیادہ کم ہیں اور ملوں کو نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہےکہ پنجاب میں گنے پر عائد ڈویلپمنٹ سیس دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے، حکومتِ پنجاب کی جانب سے شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس 1964 سے لاگو ہے اور یہ ٹیکس ہر کرشنگ سیزن میں گنے پر عائد ہوتا ہے تاہم یہ چینی کی پیداواری لاگت میں شامل ہوتا ہے۔