• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا سے جس تحریک کی توقعات تھی پوری نہیں ہوئی، سہیل آفریدی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آئین کے دعویداروں نے 26ویں ترمیم کے ذریعے آئین کے ڈھانچے کو ہلاکر رکھ دیا ہے، آنے والی مزید ترامیم آئین اور قانون کا بیڑا غرق کردیں گی،ہم وکلاء کی جانب سے جس تحریک کی توقع کررہے تھے وہ تحریک نہیں دیکھی، سندھ سمیت پورا ملک تبدیلی چاہتا ہے، ملک میں انصاف کی فراہمی کے بغیر عدلیہ کی آزادی ممکن نہیں ہے۔ حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے آڈیٹوریم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلا کی جانب سے بھرپور استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وکلا برادری ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے اگلی صفوں میں کھڑی رہی ہے۔تحریک انصاف آزاد عدلیہ ومیڈیا اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، جس میں وکلا کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک جاری ہے۔ اس تحریک میں وکلا کا ساتھ ہماری حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

اہم خبریں سے مزید