کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نےسردی میں شدت کے باعث اسکولوں میں آمد اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں ایک گھنٹےکی تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق پیر سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔