اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے 3افسران پر سنگین کوتاہیوں کی بنا پر بڑی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ برانچ رجسٹری، لاہور کے ایک افسر کے خلاف بھی تادیبی کارروائی مکمل کی گئی ، نظامِ عدل کے امور پر سختی سے عمل درآمد کا عزم ۔ سپریم کورٹ کے ترجمان ڈاکٹر شاہد حسین کمبوہ کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015 کے تحت سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے تین افسران پر سنگین کوتاہیوں،انتظامی ردعمل میں غفلت، رپورٹنگ میں تاخیر، بروقت تحریری ہدایات حاصل کرنے میں ناکامی اور دستیاب ڈیجیٹل نقول سے عدالتی ریکارڈ کی دوبارہ تیاری میں تاخیر کی شکایات کی بنا ء پر انہیں بڑی سزائیں(میجر پنلٹی ) دی ہیں۔