• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کینسل ہونے کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے، حسنین حیدر کاظمی

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حسنین شاہ کاظمی کے ڈیرہ پر ایک عظیم الشان اور بھرپور عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونین کونسل سواں، یونین کونسل ماڈل ٹاؤن، یونین کونسل روات اور بالخصوص سواں کیمپ موہڑہ نگیال کی تمام بڑی برادریوں سمیت راجہ سلیمان ،راجہ حفیظ ،راجہ سرفراز ،راجہ ابرار،راجہ اشتیاق، کونسلرراجہ جاوید اور علاقے کے معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرنے والے معزز مقررین میں شامل تھے جن میں نذیر احمد خان (کونسلر)،راجہ مدثر عبداللہ (کونسلر)،راجہ عثمان کیانی (کونسلر)،قاسم حنیف (کونسلر)،جنرل سیکرٹری این اے 48 راجہ راجہ انفر علی شامل تھے،حسنین حیدر شاہ کاظمی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن چار دفعہ کینسل کرنے کی افواہوں پر زور نہ دے ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے اور کمپین ہماری جاری رہے گی ۔ انشاءاللہ ہماری کامیابی ہوگی حکومتی اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید