• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئن ٹرافی سیزن، رائیکا کرکٹ کلب کی اعوان سی سی کو 10 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)اعوان چیمپین ٹرافی سیزن 3 میں رایکا کرکٹ کلب نے اعوان کرکٹ کلب کو پول کے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔چونترہ راولپنڈی اعوان گرائونڈ میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں رائیکا کرکٹ کلب نے اعوان کرکٹ کلب ہوم گرائونڈ شکست دی ۔اعوان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 128 رنز بنائے، جس میں حسیب ملک نے 24 گیندوں پر 24 رنز، عثمان ملک نے 51 گیندوں پر 24 رنز اور سلیمان نے 17 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے۔بائولنگ میں طارق 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور انہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں رایکا کرکٹ کلب نے اپنی مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید