اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےصحت اور ماحولیاتی خطرات کےباعث کلورو فارم کی درآمد پرپابندی عائد کردی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کوکلوروفارم کی درآمد کے لیے مشروط اجازت ہوگی ۔وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی کےلیےامپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکار ترامیم کردیں ہیں۔نوٹیفیکشن کے مطابق صرف فارماشعبےکوکلوروفارم کی در آمدکےلیےاجازت ہوگی،یہ اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کےاین او سی سےمشروط ہوگی ۔حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کلوروفارم کی زائد استعمال صحت اورماحولیاتی خطرات کا باعث بنتی ہے،اس لیے درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔حکام کے مطابق پاکستان فٹ وئیر منیوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان کیمیکل منیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی جنہوں نے موقف اپنایا تھا کہ فٹ وئیر صنعت میں بطور ایڈہیسو استعمال ہوتا ہےجوصحت اور ماحولیاتی خطرات کا باعث بنتا ہے۔