کراچی (نیوز ڈیسک) تاریخی انخلا، دو برس میں ڈیڑھ لاکھ اسرائیلی ملک چھوڑ گئے، جنگ، عدم تحفظ اور سیاسی مایوسی نے صہیونی ریاست کے دعوئوں کو چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 7 کے بعد اسرائیل کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انسانی انخلا کا سامنا ہے۔ جنگ، عدم تحفظ اور سیاسی مایوسی نے ہزاروں شہریوں کو یک طرفہ ٹکٹ پر ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا، جس سے صہیونی ریاست کے محفوظ پناہ گاہ ہونے کے دعوے پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔سرکاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اسرائیلی شہری ملک چھوڑ چکے ہیں۔ صرف 2023میں 82,800 افراد طویل مدت کے لیے بیرونِ ملک گئے،جو پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ہے۔