کراچی (رفیق مانگٹ) آسٹریلوی حکومت نے بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے طلبہ کے ویزا درخواستوں پر سخت جانچ شروع کر دی ہے ان ممالک کو اعلیٰ خطرے کےزمرے میں شامل کر دیا گیا ہےآسٹریلوی میڈیا کے مطابقہوم افیئرز نے بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کو Evidence Level 3 میں منتقل کر دیا ہے، جس کے تحت ویزا درخواست گزاروں کو مالی اور تعلیمی دستاویزات مکمل فراہم کرنا ہوں گی۔یہ نئی درجہ بندی 8 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہے۔ بھارت سے آنے والے طلبہ گزشتہ سال بین الاقوامی طلبہ کے ایک تہائی حصہ تھے۔