کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے سریاب اور تھانہ بجلی روڈ کے علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز بجلی روڈ پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اسی طرح تھانہ سریاب کے علاقے سریاب پھاٹک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ لاشیںشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں،مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔