• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور اسرائیل کے درمیان 9 کھرب روپے کا میزائل دفاعی نظام معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی اور اسرائیل کے درمیان 9 کھرب روپے کا میزائل دفاعی نظام معاہدہ، Arrow 3 سسٹم کا یہ توسیعی معاہدہ گزشتہ 10 کھرب کے ابتدائی معاہدے کا حصہ ہے اور اسرائیل کی سب سے بڑی دفاعی برآمد بن گیا۔ یہ منصوبہ مستقبل میں دیگر یورپی ممالک کو بھی اسرائیل کے دفاعی نظام کی خریداری کی ترغیب دے گا۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ $3.1 بلین (9 کھرب روپے) کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت Arrow 3 میزائل دفاعی نظام کو وسعت دی جائے گی، یہ معاہدہ گزشتہ دو سال قبل دستخط شدہ $3.5 بلین کے ابتدائی Arrow معاہدے کا توسیعی حصہ ہے۔ اس کے بعد جرمن پارلیمنٹ کی منظوری اور پہلے بیٹری کی تنصیب کے بعد مجموعی طور پر دونوں معاہدوں کی مالیت $6.5 بلین سے زیادہ ہو گئی، جو اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمداتی معاہدہ ہے۔ اس توسیع کے تحت اسرائیلی اور جرمن وزارت دفاع نے Arrow 3 انٹرسپٹرز اور لانچر کی پیداوار کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جرمنی کی فضائی اور میزائل دفاع کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے، یہ منصوبہ مستقبل میں دیگر یورپی ممالک کو بھی اس نظام کی خریداری کی ترغیب دے گا۔

اہم خبریں سے مزید