کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل ہوگئی،رجسٹرار جوڈیشل کمیشن اقبال حسین کھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری قانون کو طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن 7اپریل تک سربمہر رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔ کمیشن نے سیکریٹری قانون کو 7 اپریل کو طلب کرتے ہوئے سیکریٹری قانون کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں رجسٹرار جوڈیشل کمیشن اقبال حسن کھٹی نے کہا ہے کہ سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت 10 فروری 2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مقصد گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کرنا تھا۔