• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی اقتصادی شرح نمو 3.89 فیصد

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال 205-26 کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.89فیصد رہی ، زرعی شعبے کی شرح نمو 1.76فیصد، صنعت 7.40فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 3.69فیصد رہی ،گزشتہ مالی سال 2024-25کی حتمی اقتصادی شرح نمو 3.06فیصد رہی جو پہلے عبوری شرح نمو 3.09فیصد تھی،نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے عبوری نتائج جاری کر دیئے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی حتمی شرح نمو 3.63فیصد رہی جو عبوری شرح نمو 3.71 تھی ، پہلی سہ ماہی کی زرعی شرح نمو 2.89 فیصد سے کم کر کے 2.72فیصد، صنعتی ترقی 9.38فیصد سے کم کرکے 8.86فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 3.09فیصد سے کم کر کے 3.06فیصد قرار دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید