کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ٹرمپ کی جانب سے بیوی سےمار کھانے کاطعنہ دینے پر امریکی صدر پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر حد سے زیادہ بولتے ہیں، ان کی گفتگو سفارتی آداب کے منافی ہوتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون پر ذاتی نوعیت کے حملے کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی اہلیہ بریجیٹ میکخواں ان سے ’انتہائی برا سلوک‘ کرتی ہیں،میکروں نے ٹرمپ کے تبصرے کو غیر شائستہ اور نا موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جواب دینے کے بھی قابل نہیں ۔ تاہم اسٹریٹیجک امور پر بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مسلسل متضاد پیغامات دے رہی ہے۔