اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 17سے گریڈ20کے 38افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، منیزہ مجید،زہرہ حیدر ،جنید میمن،ڈاکٹر کرم الہی،محمد رضا،محمد سعید اسد،راشد منیر،رضوان محمود، علی خان مگسیاوردیگر فہرست میں شامل۔ نوٹیفیکشن کے مطابق گر یڈ0 2کےافسران میں مس منیزہ مجید کو ڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ ساؤتھ کراچی ، مس زہرہ حیدر کو ڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ، جنید میمن کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم اپیلز کراچی ، ڈاکٹر کرم الہیڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس ، پشاور ، آذود المہدی ڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ آف جنرل لاء اینڈ پراسیکیوشن اسلام آباد، محمد رضاکو چیف ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر تعینات کر دیاگیا ہے، گریڈ 19کے افسران میں محمد سعید اسدکو ڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ سینٹرل لاہور،محمد راشد منیرڈائر یکٹر، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ ، کراچی ، رضوان محمود کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم ایکسپورٹ ، پورٹ قاسم ،کراچی ، یوسف علی خان مگسی ایڈیشنل کلکٹر ، کلکٹریٹ آف آئی او سی او کراچی ، شاہد جان کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ ، مشتاق علی شہانی کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ، گوادر، واجد علی کلکٹر ، کلکٹریٹ آف کسٹم گلگت بلتستان ، شاکر محمدکو سیکریٹری ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر ، شمس الرحمن سیکریٹری ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر ،محمود الرحمن خٹک ایڈیشنل کلکٹر، کلکٹر یٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ اور نوید الرحمن کوایڈیشنل کلکٹر، کلکٹر یٹ آف کسٹم انفورسمنٹ لاہور تعینات کر دیاگیا ، گریڈ 19کے افسران محمدفیصل اور محمد ریحان اکرم کا اضافی چارج تفویض کیے گئے ہیں ،کسٹم کے گریڈ 18کے جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں مس مریم مہدی راجہ کو ایڈیشنل کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ ، اسلام آباد تعینات کر دیاگیا ہے، گریڈ 18کے دیگر افسران میں وہاج صغیر کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکیشن آرکٹیکچرکراچی ، محمد واصف ملک ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ حیدر آباد ، سید محمد رضانقوی کو ایڈیشنل کلکٹر، ائر پورٹ کراچی ، مس رہیسہ کنول ڈپٹی کلکٹر ، ایکسپورٹ کراچی ، ساجد خان ڈپٹی کلکٹر ،کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ پشاور تعینات کر دیاگیا ہے ، گریڈ 18کے دیگر افسران میں راجا بلال نسیم کو کوئٹہ ، عرفان علی سیکنڈ سیکریٹری اسلام آباد، شہزاد علی گڈانی ، مس اقراء شوکت کو پشاور تبادلہ کر دیاگیا ہے، گریڈ 17کے افسران میں محمد فہد جمیل ، سہیل سرور ، عاصمہ سکندر، اسامہ دستگیر ملک ، بختیار میمن ، محمدعمر جان ، محمد ارسلان ارشد، زینب بسراکا تبادلہ کر دیاگیا۔