• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز، زائد سامان کی منتقلی نیلامی و تلفی کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے کنٹینرز اور زائد سامان کی منتقلی، نیلامی اور تلفی کے لیے 30روزہ جامع منصوبہ تیار کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بندرگاہی ٹرمینلز پر رش کم کر کے آپریشنل کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔کراچی پورٹ ہر پھنسے ہوئے کنٹینرز اور قابلِ نیلامی کارگو کی منتقلی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر آن ڈاک ایریاز سے کنٹینرز اور جمع شدہ سامان کو محفوظ اور متعین مقامات پر منتقل کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ بندرگاہی آپریشنز کو ہر صورت ہموار رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کے باعث ملکی تجارت متاثر نہ ہو۔وفاقی وزیر نے ٹرانس شپمنٹ کارگو کو آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کرنے کے لیے واضح اور مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ آف ڈاک سہولیات کی جامع فہرست اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ مرتب رکھنے پر بھی زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید