• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوقاف فنڈز میں 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

لاہور ( آصف محمود بٹ)اوقاف فنڈز میں 50لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب، سابق افسران کیخلاف کارروائی ۔ پیڈا ایکٹ کے تحت احتساب ہوگا۔خصوصی آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ میں سنگین مالی خلاف ورزیوں کا انکشاف، 60روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔داتا دربار ڈونیشن کے مبینہ اسکینڈل کی تحقیقات کے احکامات کے ایک روز بعد ہی محکمہ اوقاف پنجاب نے اہم مذہبی تقریبات کے لیے مختص فنڈز میں مبینہ مالی بدانتظامی اور خردبرد پر سابق افسران کے خلاف ایک اور تفصیلی محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے، جس میں لاکھوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔"جنگ" کو حاصل دستاویزات کے مطابق مارچ 2026 میں جاری کیے گئے احکامات اور 19 فروری کو ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کی سربراہی میں قائم خصوصی آڈٹ کمیٹی نے 2025 میں منعقد ہونے والے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کے لیے جاری فنڈز میں سنگین مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔کمیٹی نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ جاوید شوکت، سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد اور سابق منیجر داتا دربار طاہر مقصود کو بدعنوانی، بدانتظامی اور مالی قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید