اسلام آباد (ایوب ناصر)وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی، بلال بن ثاقب نے جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خاص طور پر بلاک چین ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجز اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کے ممکنہ خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔