• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی، ایم کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ بارش نےتعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی،بارشوں میں ضائع اثاثوں اور سڑکوں کی تباہی کا فوری آڈٹ کرایا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کراچی میں حالیہ درمیانے درجے کی بارش کے بعد شہر کی ابتر صورتحال پر سندھ حکومت اور موجودہ بلدیاتی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی برسات نے نام نہاد تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، شہر کی سڑکوں پر کھڑا پانی اور ڈوبا ہوا انفراسٹرکچر اس بات کی گواہی ہے کہ کراچی کے وسائل پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید