• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: شہزاد گل کی تباہ کن بولنگ، میچ میں 11 وکٹیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں سوئی ناردرن گیس نے پیر کو اسٹیٹ بنک کو اس کے اپنے گراؤنڈ پر48رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے شہزاد گل نے میچ میں 11وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اپنی ہی ٹیم کے اذان اویس 129رنز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سوئی ناردرن نے پہلی اننگز میں 263 جبکہ دوسری میں صرف 75رنز بنائے تھے۔ جواب میں اسٹیٹ بنک پہلی بارر میں 115 اور دوسری اننگز میں 175رنز پر آوٹ ہوگئی۔ دوسری باری میں عبداللہ فضل 41، قاسم اکرم37، رمیز عزیز نے29 رنز اسکور کئے۔ شہزاد گل نے چھ ، شاہنواز دھانی نےدو وکٹ لیے۔ دھانی نے پہلی اننگز میں 23رنز دے کر چار وکٹ لیے تھے ۔ او جی ڈی سی ایل اور کے آر ایل کا میچ ڈرا ہوگیا ۔ او جی ڈی سی ایل نے 244 اور377 رنز بنائے، کے آر ایل نے پہلی اننگز میں 347 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹ پر82 رنز اسکور کئے۔ شاہ زیب خان45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسپورٹس سے مزید