کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پیر کوبولاوايو کے کوئینز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستان منگل کو بولاوايو میں اپنا دوسرا وارم اپ میچ امریکا کے ساتھ کھیلے گا۔پاکستان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے ساتھ میچ سے کرے گا۔