• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد زمان چار سالہ بچے کی طرح بولنگ کرتے ہیں، ڈیوڈ وارنر

سڈنی (جنگ نیوز) بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے برسبین ہیٹ کے پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کو ان کے بولنگ اسٹائل کی وجہ سے ٹرول کردیا اور کہا کہ وہ چار سالہ بچے جیسی بولنگ کر رہے ہیں۔ وارنر نے برسبین گابا میں کھیلے گئے میچ میں 56گیندوں پر82رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوورز کے دوران امپائرز کے سامنے زمان کی بولنگ ایکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وہ ایسے بولنگ کر رہا ہے جیسے چار سالہ بچہ کر رہا ہو، گیند بہت نیچی رہتی ہے۔
اسپورٹس سے مزید