ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں جاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے روز خواتین مقابلوں میں اسپین کی پاؤلا باڈوسا کو ابتدائی راؤنڈ میں چیک ریپبلک کی ماری بوزکووا نے 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دیگر مقابلوں میں روس کی داریا کاساتکینا اور امریکی میڈیسن کیز نے بھی حریفوں کو پچھاڑ دیا ۔ ٹورنامنٹ میں عالمی درجہ بندی کی کئی نمایاں کھلاڑی آسٹریلین اوپن سے قبل اپنی فارم نکھارنے کی کوشش کر رہی ہیں۔