• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹر محمد نبی نے بیٹے کے ساتھ کھیل کر تاریخ رقم کردی

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں افغانستان کے محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم نواکھلی ایکسپریس کیلئے کھیل کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کی پہلی جوڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 19 سالہ حسن نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔محمد نبی کا کہنا ہے کہ بیٹے کے ساتھ کھیلنے کا منتظر تھا ۔ حسن کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم  کی نمائندگی خواب ہے۔ واضح رہے کہ میچ میں نواکھلی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلز کو شکست دی تھی۔

اسپورٹس سے مزید